poetry on allah in urdu- allah ki mohabbat shayari

poetry on allah in urdu


اے خدا مجھ کو اپنی محبت  میں یوں گرفتار کر لے


میں  نہ رہائی پا سکوں  کسی بھی عدالت میں



میرے ناداں دل کی خواہش ہے یا رب


کہ دل  اللہ کی محبت میں گرفتار رہے


 میرے اللہ میں تیرا گنہگار  بندہ


جنت کا نہیں تیری محبت کا طلبگار ہوں


مجھے ہر جگہ نظر صرف وہیں آیا


اللہ کی محبت جو دل میں بسائی میں نے


کانوں نے سنا جب تمہارا نام میرے اللہ


سر سجدے میں گیا سبحان ربی الاعلیٰ کہتے ہوئے



پرواہ نہیں اس زمانے کی مجھ کو


میرا اللہ میرے لیے کافی ہے



جب بھی کی دعا میں نے اللہ سے


قبول ہوئی دعا ، دعا سے پہلے


کوئی کام نہیں اس دل کو تمہاری محبت کے سوا 


میرے اللہ میرا دل یوں ہی تمہاری محبت کا طلبگار رہے



کی جو محبت میں نے میرے اللہ سے


جوش محبت سے دل دھڑکنے لگا



کہاں یاد ہے اب زمانہ مجھ کو


محبت اللہ کی جو دل میں بستی ہے



روح جسم میں تڑپنے لگی


محبت دیکھ کر اپنے اللہ کی



میرے دل میں طبیب رہتا ہے


میرا اللہ میرے درد کی شفا ہے



لوگوں نے دیا درد جب بھی مجھ کو


میرے اللہ نے میرے دل کو  شفا دی

poetry on allah in urdu


دکھائی اللہ کے سوا کچھ نہیں آتا مجھ کو


جدھر دیکھتا ہوں اس کی ذات نظر آتی ہے 



میرے اللہ نے مجھے یوں صبر عطا کیا


کہ توڑ نہ سکا کوئی بھی مجھ کو


اللہ کی ذات کو دوست رکھتا ہوں


زمانے میں نہیں ملا دوست اس جیسا


اندھیرے میں زمانے نے چھوڑ دیا مجھ کو


میرے اللہ نے نہیں چھوڑا کبھی تنہا مجھ کو



اللہ کے ذکر نے کیا میرے دل کو روشن


گناہوں نے کر دیا تھا اندھیرا دل  میں


میرے اللہ جب میری موت کا وقت  آئے


زبان پہ لفظ اللہ ہو دل میں ذکر اللہ ہو



یہ دنیا مجھ کو گراتی رہی ہر قدم پر


ہر بار میرا اللہ مجھے اٹھاتا رہا 


سمندر نے بھی دیا راستہ مجھ کو


جب کہا میں نے میں اللہ کا بندہ ہوں



یا اللہ تیری محبت مجھے ٹوٹنے نہیں دیتے


یہ دنیا توڑتی رہی ہر موڑ پر مجھ کو



جوڑا جو دل کو اللہ نے میرا


کبھی ٹوٹا نہ کسی چوٹ سے پھر


زخم دل میں تھے ہزار لیکن


اللہ نے دی شفا پیار بن کر



مددگار میرا تیرے سوا نہیں کوئی اور


یا اللہ مجھے ہمیشہ اپنی پناہوں میں رکھنا


یہ جو دل میرا اداس رہتا تھا


اللہ نے اس کو زندہ کر دیا


محبت اور پیار نام ہے اللہ کا


نہیں ملی محبت اللہ جیسی



یا اللہ میری دعاؤں کو قبول کرنا


میں تیرا بندہ ہوں گنہگار بہت



گناہوں کے سوا کچھ نہیں میرے پاس


میرے اللہ مجھے بخش دینا اپنی رحمت کے صدقے

poetry on allah in urdu


آنکھوں میں آنسو ٹوٹا ہوا دل لے کر


چلا ہوں میں میرے اللہ کے گھر میں



میرے اللہ میرے دل کو یوں شفا عطا کر


نام تمہارا جاری رہے ہر وقت اس میں



کون کہتا ہے کہ خدا عطا نہیں کرتا


ایک بار اللہ سے مانگ کر تو دیکھ



ہارنے لگا ہوں اپنی تقدیر سے میں


اے خدا مجھ کو صبر عطا کرنا



اے خدا میری یوں تقدیر لکھدے


گھر تمہارا دیکھو بار بار میں



اے میرے رحیم کریم جبار غفار اللہ


 معاف کرنا میری سبھی خطاؤں کو



رکھتا ہوں اس مید اپنے اللہ سے


اس زمانے کا مجھ کو یقین نہیں رہا



نصیب برا بھلا کیسے ہوگا میرا


لکھا ہے قلم سے میرے اللہ نے



اتنی خوبصورت ذات ہے میرے اللہ کی


آنکھیں رونے لگی دل تڑپنے لگا



جو محبت کر لیتے ہیں اللہ سے


وہ   لوگ   محبت   پا لیتے ہیں



اے دعا جا زرا آسمان تک


مجھے جانا ہے مدینے یہ کہنا میرے اللہ سے



اللہ کی رحمت کا کوئی حساب نہیں


اللہ کی محبت جیسی کوئی کتاب نہیں



غم بھلا کیوں آئیں گے پاس میرے


میرے دل میں گھر ہے میرے اللہ کا



ہر سانس پہ چلتا رہے نام تمہارا


میرے اللہ ایسی سانسیں مجھے عطا کرنا



اے اللہ لوگ میرا صبر آزمائیں گے


کبھی مجھ کو ستائیں گے کبھی مجھ کو جلائیں گے



اب تو بس ایک ہی ارمان ہے ہمارا


صبح ہو یا شام ہو زباں پہ نام اللہ ہو


میں جب تھک کر گرنے لگا ہوں


میرے اللہ مجھے سنبھال لینا میں تمہارا ہوں



اللہ کی محبت نے سکھا دیا مجھ کو


نہیں ہے کوئی محبت اس محبت جیسی

poetry on allah in urdu


اللہ کی محبت نے جینا سکھا دیا مجھ کو


لوگ تو دل لگاتے رہے توڑنے کے لیے



نہیں کرتا میں کسی اور سے فریاد


عطا کرتا ہے اللہ مجھے حد سے زیادہ



اے اللہ میں تمہاری رحمت کا طلبگار ہوں


اور کوئی نظر نہیں آتا مددگار میرے اللہ



دکھ جب بھی دل میں جمع ہو جاتے ہیں


شفا دے دیتا ہے میرا اللہ مجھ کو



شرمندہ ہوں اپنے گناہوں پر میرے اللہ


مجھے معاف کردے اپنی رحمت کے صدقے



میرے اللہ مجھ پہ اپنی رحمت کی نظر رکھنا


یہ دنیا مجھ کو گناہوں میں ڈوبا دے گی 



نہیں تمہارے سوا کچھ اور میرا


میرا اللہ ہے میں اللہ کا ہوں



زندگی کی شام آنے والی ہے


اٹھے گا جنازہ میرا ان گلیاں سے



تیری رحمت کی آس لے کر


چل رہا ہوں ان راستوں پر میرے اللہ



ڈر موت کا کیوں میں رکھوں


میرے اللہ کا نام رحیم اور کریم ہے

poetry on allah in urdu

آنسوں سے بھری ہوئی آنکھیں


میرے اللہ تیری رحمت کی طلبگار ہیں



درد کی اتنی شدت تھی


شفا تھی نام اللہ میں میری


میری زندگی کو اداسیوں سے نکال دے


یا مجھ کو موت دے یا اپنی رحمت کی نظر دے



یہ زندگی ہر قدم پر توڑ رہی مجھ کو


جوڑ رہا ہے میرا اللہ بار مجھ کو 



یہ ستارے یا آسمان یہ فلک


یہ سب میرے اللہ کا ہے



صبح ہر روز اٹھتا ہوں تمہاری اس لے کر


میرا اللہ مجھے کبھی ہارنے نہیں دیتا


اللہ کی محبت سے ایسی طاقت پائی میں نے


نہ کوئی ہرا سکا مجھ کو نہ کوئی گرا سکا مجھ کو



اے خدا مجھ کو اپنی محبت عطا کر دے


اور عطا کر مجھ کو عطا سے زیادہ



اللہ کی محبت نے کیا روشن


میرا دل تھا اندھیروں میں ڈوبا ہوا


Post a Comment

0 Comments

Copyright (c) 2019 husband wife love All Right Reseved