urdu qoutes hazrat ali urdu aqwal e zareen hazrat ali

                                                    ﷽

 جس شخص کا یقین کامل ہوتا ہے، وہ کامیاب ہو جاتا ہے اور جس کا یقین درست ہوتا ہے وہ فائدہ اٹھاتا ہے۔

 چھ شخص لوگوں کو اپنے مال سے محروم رکھتا ہے، وہ شفا اور تندرستی سے محروم رہتا ہے۔ 

جو شخص تیری خیر خواہی کرتا ہے، وہ بے شک تیری امداد اور اعانت کرتا ہے۔

 جو شخص اپنے نفس کو درست نہیں کرتا بلکہ اس کو اس کی مرضی پر چھوڑ دیتا ہے۔ وہ اسے ہلاک کر دیتا ہے۔

 جو شخص دنیا طلب کرتا ہے، دنیا اس کے ہاتھ سے نکل جاتی ہے اور جو اس کی طلب کو چھوڑ دیتا ہے پھر دنیا اس کی طلب میں دوڑتی اور چکر لگاتی ہے۔ 

جو شخص سچ کہتا ہے وہ اپنے دین کو درست کر لیتا ہے اور جو جھوٹ بولتا ہے وہ اپنی مروت کو بگاڑ لیتا ہے۔ 

جو شخص اللہ تعالیٰ کو یاد کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی عقل میں روشنی اور نور پیدا کر دیتا ہے۔

 جو شخص اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھتا ہے، وہ مستغنی ہو جاتا ہے۔

 اور جو اس پر تو کل کرتا ہے، وہ ہر طرح کے فکر سے محفوظ ہو جاتا ہے۔

 جو شخص بات بات پر طیش میں آجاتا ہے، لوگ اس سے ملول ہو جاتے ہیں۔ ۔



Post a Comment

0 Comments

Copyright (c) 2019 husband wife love All Right Reseved