New aqwal e zareen urdu Hazrat ali

          

                                    ﷽

جو شخص اللہ تعالیٰ کی اطاعت پر صبر کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے اس چیز سے، جس پر اس نے صبر کیا ہوگا ، بہتر عوض عطا فرمائے گا۔

 


جو شخص امانت داری کی فضیلت کو ضروری نہیں سمجھتا، وہ اکثر خیانت میں پڑا رہتا جو شخص عقل مندوں سے صلاح و مشورہ لیتا ہے، وہ دوسروں کے عقل کی روشنی سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ 


جو شخص اللہ تعالیٰ کے بندوں پر ظلم روا رکھتا ہے، قیامت کے دن خود اللہ تعالی اس مظلوم کی طرف سے مدعی ہو گا۔ 

جو شخص حق بات کہنے میں شرم کرتا ہے، وہ بہت بڑا احمق ہے اور جو شخص حق کے قائم رکھنے کیلئے کوشش کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے اس نیک عمل کی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔ 


جو شخص اکثر خوشامد کرتا رہتا ہے، کوئی شخص اس کے اصل اور اس کے کردار کو معلوم نہیں کر سکتا۔ 


جو شخص حرام مال کماتا ہے، وہ اپنے لئے گناہوں کی گٹھڑیاں باندھتا ہے۔ 

جو شخص اپنی نعمتوں کو لوگوں پر خرچ کرنے میں ہاتھ کشادہ رکھتا ہے، وہ ان کو زوال و انقطاع سے محفوظ کر لیتا ہے۔ 


جو شخص اپنے کام کی تدبیر اور انتظام آپ نہیں کرتا اور ستی و کاہلی کے مارے بیٹھ رہتا ہے، اسے بلاشبہ تکالیف ومصائب گھیر لیتی ہیں۔ 

جو شخص کسی یتیم پر ظلم کرتا ہے اس کی سزا یہ ہے کہ اس کی اولاد نا فرمان ہو جاتی ہے۔ 


جو شخص کمپینہ اور بداخلاق ہوتا ہے، اس کی ولادت اور پیدائش خلق خدا کے حق میں منحوس اور بُری ہوتی ہے۔)

 جو لوگوں کے سامنے گناہوں سے پر ہیز نہیں کرتا وہ تنہائی میں اللہ تعالیٰ کا خوف نہیں کھاتا اور جو شخص اپنے دل میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر بجالاتا ہے تو ان کو زبان پر لانے سے پہلے ان میں اضافہ کا مستحق ہو جاتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

Copyright (c) 2019 husband wife love All Right Reseved