hazrat ali aqwal e zareen | hazrat ali quotes | hazat ali ke farman

 

سب سے بہتر عقل وفہم والا وہ شخص ہے جو آخرت کی اصلاح کیلئے اہتمام وکوشش  میں رہے۔


 سب سے زیادہ ضروری وہ علم ہے جس پر عمل کرنے کی نسبت قیامت میں باز پرس ہوگی۔


 تمام مخلوق میں سے اللہ تعالی کی بارگاہ میں وہ سب سے بہتر ذریعہ غصے کو روکنا اور  ذلت سوال سے پر ہیز کرنا ہے۔


 سب سے زیادہ بزرگ ہمت عہد و پیماں کی حفاظت اور سب بہتر سے خصلت صلہ  رحمی ہے۔ 


سب سے برا ساتھی وہ ہے جو عیب دار ہو اور بہترین عقل مندی یہ ہے کہ انسان  دوسروں کے حالات دیکھ کر عبرت حاصل کرے۔


 بدکار کی دوستی سے دور رہ کہ بیکار اور حقیر چیزوں کے پیش آنے کے سوا اس کی دوستی کا کوئی نتیجہ نہیں ہے۔


سب سے بڑی برائی آدمی کی خودستائی اور اس کا سب سے بہتر ذخیرہ نیک کرداری ہے۔ 


گناہ کو ترک کر دینا سب سے اچھا عمل ہے اور دوسروں سے طمع سب سے قبیج خصلت ہے۔


  بے شک اللہ تعالی کی بارگاہ میں پیش ہونے کے وقت محبت دنیا سے بڑھ کر کوئی کام  تیرے لئے زیادہ مصر نہ ہوگا۔ 


بخل سے دور رہو کہ بخیل سے بیگانوں کو دشمنی اور اپنوں کو نفرت ہوتی ہے۔ 


لالچ جیسی کمینہ خصلت سے بچے رہو کہ یہ تمام برائیوں کا سر، ذلت کی کھیتی نفس کو خوار کر نے والی اور بدن کو تکلیف دینے والی ہے ۔


تمام لوگوں میں سب سے زیادہ بد بخت وہ شخص ہے جو اپنے دین کو دوسروں کی دنیا کے بدلہ میں بیچ دے۔


 مروت کی جڑ دیا اور اس کا پھل پاک دامنی ہے اور اس کا سب سے کم درجہ کمینہ صفات سے پاک رہنا ہے۔


 تیری دوستی کا زیادہ سزاوار وہ ہے جو تجھ سے دشمنی نہ ر کھے اور تیری یاد کا زیادہ مستحق وہ ہے جو تجھے نہ بھولے ۔


 بہترین زہد یہ ہے کہ آدمی اپنے عہد و پیمان پر قائم رہے اور بہترین امانت عہد کو پورا کرتا ہے۔ 


سب سے بہتر عبادت لذات کا چھوڑ نا اور سب سے افضل نیکی حاجت مند کی اعانت کرنا ہے۔


قیامت میں سب سے زیادہ اور سخت عذاب اس شخص کو ہو گا جو اللہ تعالی کی تقدیر پر نا خوش ہوتا ہے۔ 


سب سے غنی وہ ہے جو حرص کا قیدی نہ ہو اور سب سے بڑا حاکم وہ ہے جس پر اس  کی خواہش نفس حکمران نہ ہو ۔


 تمام رشتوں میں سب سے جلد ٹوٹنے والا رشتہ برے لوگوں کی دوستی ہے۔


 اللہ تعالی کی بارگاہ میں سب سے زیادہ مقرب وہ لوگ ہیں جن کا ایمان اس کی ذات پر بہت پختہ ہے۔


  بہترین ایمان حسن یقین اور بہترین شرافت لوگوں سے احسان و نیک سلوک ہے۔ 


سب سے اچھے وہ لوگ ہیں جو سخی ہیں اور آخرت میں سب سے اچھے وہ ہیں جو رہیز گار ہیں۔


جس شخص کی خواہش نفس اس پر غالب ہو اور ان لالچ اسے گھیر لے اس نے اپنے آپ کو سخت معیوب کر دیا۔



Post a Comment

0 Comments

Copyright (c) 2019 husband wife love All Right Reseved