cartoon stories in urdu cartoon stories

                             مینا کی تین خواہشات

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

مینا ایک کم عمر لڑکی ہے جو کہ اپنے والدین ، دادی اماں اپنے بھائی راجو اور اپنی چھوٹی بہن رانی کے ساتھ ایک گاؤں میں رہتی ہے۔ مینا کا طوطا مٹھو اس کا بہترین دوست ہے ، مینا بہت سی دوسری لڑکیوں کی طرح ایک عام لڑکی ۔ ہے مگر کچھ معاملات میں ان سے تھوڑی مختلف بھی۔ مینا کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے جب وہ درختوں پر چڑھتی ہے ، سوالات پوچھتی ہے اور دوسروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتی ہے اور وہ ایسے سب کام کرتی ہے جو ایک کم عمر لڑ کی کر سکتی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں اس کہانی میں مینا کیا کرتی ہے؟

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

ایک شام مینا کی دادی نے مینا اور راجو کوالہ دین اور اس کے چراغ کی کہانی سنائی کہ الہ دین جب بھی چراغ کو رگڑتا تھا اس میں سے ایک جن نمودار ہوتا تھا اور وہ اس کی خواہشیں پوری کرتا تھا

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

اس رات مینا نے خواب میں دیکھا کہ وہ اور راجو ایک جادوئی قالین پر دنیا بھر کا چکر لگارہے ہیں۔ انہوں نے بہت سی عجیب چیزیں دیکھی

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

مینا اور راجو نے ایسے گاؤں بھی دیکھے جس میں بچے بیمار اور نا خوش تھے

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

مینا بیمار بچوں کو دیکھ کر بہت اداس ہوئی

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

اسے احساس تھا کہ بہت سی بیماریاں اس لئے پیدا ہوتی ہیں کہ لوگ نہانے اور پینے کیلئے صاف پانی استعمال نہیں کرتے

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

جن نے مینا سے پوچھا کہ وہ کیا چاہتی ہے، ہیرے اور جواہرات ، شہرت یا قسمت۔ مینا کو کیا چاہیے؟

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ تمام لوگ کھانا کھانے سے پہلے اور لیٹرین کے استعمال اور بچوں کو صاف کرنے کے بعد ہاتھ دھوئیں مینا نے کہا

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

جن مینا کی تینوں خواہشیں سن کر بہت حیران تھا لیکن اس نے وہ پوری بھی کیں۔ اپنے خواب میں مبینا نے دیکھا کہ گاؤں کے لوگ صحت مند اور خوش ہیں

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

مینا نے راجو کو اگلی صبح اپنے خواب کے بارے میں بتایا۔ اس نے فیصلہ کیا کہ وہ پوری کوشش کرے گی کہ اس کی خواہشیں پوری ہوں

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

اس کے بعد مینا کی سہیلی تارا اور گاؤں کا سردار مینا کے گھر آئے۔ انہوں نے گاؤں میں لیٹرین بنانے کے بارے میں بات چیت کی

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

مینا اور اس کے گھر والے اس قابل تھے کہ وہ تارا کی مدد سے ایک کم قیمت لیکن صاف ستھری لیٹرین بناسکیں

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

جلد ہی مینا کی خواہش پوری ہوگئی۔ گاؤں کے دوسرے لوگوں نے بھی اپنی لیٹرینیں بنائیں

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

اور مٹھو نے اس بات کا یقین دلایا کہ اسے ہر کوئی استعمال بھی کرے گا

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

مینا اور راجو نے گاؤں والوں کو بتایا کہ وہ پینے ، نہانے اور کھانا پکانے کیلئے پمپ کا صاف پانی استعمال کریں

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

مٹھو نے ایک بار پھر پورے گاؤں کا چکر لگایا اور بچوںکو یاد دلایا کہ ہ گندا پانی پیئں اور نہ ہی اس سے نہائیں

cartoon stories in urdu
cartoon stories in urdu

اگر چہ مینا کی دوخواہشیں پوری ہوگئیں لیکن مینا کے گاؤں میں دو بچے ابھی بھی دست کا شکار تھے۔ اس مسئلے کا حل نکالنے کیلئے مینا نے اپنے دوستوں کو اکٹھا کیا

مینا اور اس کے دوستوں نے دوسرے بچوں کو بتایا کہ ہر کوئی کھانے سے پہلے، لیٹرین اور بچے کو صاف کرنے کے بعد اپنے ہاتھ پانی اور صابن سے دھوئے۔

زیادہ وقت نہیں گزرا تھا کہ مینا کی تیسری خواہش بھی پوری ہوگئی۔ صاف لیٹرین کے استعمال، پینے کے شفاف پانی اور صفائی کی عادتیں اپنانے سے گاؤں کے تمام افراد صحت مند اور خوشحال ہو گئے

Post a Comment

0 Comments

Copyright (c) 2019 husband wife love All Right Reseved