Top Hazrat ali urdu quotes

imran
                                   ﷽

بے شک جن چیزوں سے لوگوں میں تعریف ہوئی ہے ان میں سب سے بہتر سخاوت ہے اور جن چیزوں سے باقی رہنے والے فائدے (قیامت کے روز ) حاصل ہوں گے ان میں سب سے زیادہ مفید صدقہ ہے۔

 بے شک دنیا ایک ایسا گھر ہے جس کا اول تکلیف اور اس کا آخر فنا ہے۔ اس کی حلال چیزوں پر حساب ہوگا اور حرام پر عذاب ۔

 پس جو شخص اس میں غنی ہے وہ اکثر فتنے میں مبتلا اور جو فقیر ومحتاج ہے وہ غم میں مبتلا ہے۔

بے شک دنیا ایک ایسا گھر ہے جس کا انجام بر بادی اور فنا اور اس کے رہنے والوں کیلئے جلاوطنی کی سزا ہے۔

 یہ بظاہر میٹھی اور سرسبز ہے اور وقتی طور پر اپنے طلب گاروں کو دی گئی ہے یہ دیکھنے والوں کا دل موہ لیتی ہے۔ 

اے مسلمانو! تمہیں چاہئے کہ اپنی آخرت کیلئے بہت اچھا تو
 شہ تیار کر کے اس سے جاؤ اور دنیا کا مال و متاع اللہ تعالیٰ سے صرف اسی قدر مانگو جو تمہیں بقدر کافی ہو اور گزر اوقات سے زیادہ کے طالب ہرگز نہ بنو۔



 بے شک دنیا منتہائے نظر ہے پس جو شخص عقل کا اندھا ہے وہ اس کے آگے کوئی چیز نہیں دیکھتا اس کی نظر اسی تک پہنچتی ہے اور جو آنکھوں والا ہے اس کی نظر اس سے پار ہو جاتی ہے اور وہ جانتا ہے کہ رہنے کا گھر اس سے آگے ہے، پس آنکھوں والا آخرت کیلئے تو شہ تیار کرتا ہے اور اندھا دنیا کیلئے سامان جمع کرتا رہتا ہے۔ 

بے شک اللہ تعالی ہر ایک شخص کے دل کے بھید اور ہر ایک کے منہ کی بات اور ہر کسی کے کام کو دیکھتا اور جانتا ہے۔ 


بے شک اللہ تعالی کی تھوڑی سی بخشش مخلوق کے بہت سے عطیوں سے بھی زیادہ اچھی ہے۔

 بے شک عقل مند وہ شخص ہے جو اپنے نفس کو حساب کی قید میں رکھے، غلبے اور قوت سے اس کا مالک ہو جائے اور مجاہدہ سے اس کو مار ڈالے۔



 بے شک تمام بندوں میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب وہ ہے جس کو حق نے اس کے نفس کی اصلاح میں مددفرمائی اور اس نے آخرت کیلئے اپنے حال کو مصروف رکھا۔ 

بے شک جس شخص کی سواری دن اور رات ہیں وہ یہ سمجھتا ہے کہ میں ایک جگہ ٹھہرا ہوں مگر وہ ہر لحظہ سفر طے کر رہا ہے اور وہ یہ خیال کر رہا ہے کہ وہ آرام سے اپنے گھر میں مقیم ہے مگر وہ ہر لمحہ مسافت کاٹ رہا ہے۔ 


بے شک تیرے آگے ایک مشکل گھائی آنے والی ہے جس میں ہلکے بوجھ والے بھاری بوجھ والوں سے اچھے ہوں گے اور تو اس سے اتر کر ضرور بہشت یا دوزخ میں جائے گا۔ 

بے شک موت نہایت تیزی کے ساتھ تمہارا تعاقب کر رہی ہے اس کے ہاتھ سے کوئی نہیں چھوٹ سکا اور نہیں چھوٹ سکتا۔



 بے شک اپنی تجارت میں سب سے زیادہ خسارہ اٹھانے والا وہ شخص ہے جس نے اپنے بدن کو دنیا کی آرزوؤں کی تلاش میں گھائل کیا اس کے ارادے کے مطابق تقدیر اس کی یاور نہ ہوئی وہ دنیا کے سب خسارے اپنے ساتھ لے کر رخصت ہوا۔

 بے شک محبت وہ شے ہے کہ اسے آنکھیں بتاتی ہیں اور موت وہ شے ہے کہ اسے زبان بیان کرتی ہے۔ 



بے شک کسی کی موت پر رونا چلانا اس مرض کی دوا نہیں بلکہ اس کا علاج صبر ہے۔ یہ حادثہ کسی ایک کو پیش نہیں آتا ۔

Post a Comment

0 Comments

Copyright (c) 2019 husband wife love All Right Reseved