60+ manzil quotes in urdu

  

manzil quotes in urdu
manzil quotes in urdu

جو پرندے اونچا اڑنے کی ٹھان لیتے ہیں۔ ان کا راستہ

 بھی ہوائیں روکتی ہیں۔


بڑی منزلوں کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا بھی زیادہ زبردست ہوتا ہے۔


رکھتے ہیں کلیجہ وہ شیر جیسا۔ جو کرتے ہیں پرواز بلندیوں کی طرف۔


پہاڑوں کے اوپر چڑھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ لیکن دنیا بہت نیچے رہ جاتی ہے۔


اندھیرا چاہے جتنا بھی ہو ہم روشنی کی امید رکھتے ہیں راستہ چاہے جتنا بھی مشکل ہو اپنے ارادوں کو مضبوط رکھتے ہیں۔ 


ہم نے اب سر دے دیا ہے یا سر جائے گا یا ہمیں منزل ملے گی۔


جو اڑتے ہیں پرندے بلندیوں کی طرف۔ دھوپ بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔


راستے بہت مشکل تھے پر ہم نے ہمت نہیں ہاری۔ کامیابی ہی تھی منزل ہماری۔


ہم دھوپ میں چلتے رہے سائے کی امید لے کر۔ ہم اندھیرے میں چلتے رہے روشنی کی امید لے کر۔لیکن خود پہ تھکاوٹ کو سوار نہیں ہونے دیا۔


ان راستوں نے تو بہت ہمیں بھٹکایا۔ مگر بھٹک کر ہی صحیح منزل تو ملے گی ہمیں۔


 ہار کے ڈر سے نہیں چھوڑتے ہم اپنی منزل کا راستہ۔


جیت کو حاصل کرنے کے لیے بہت کٹھن راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔



حاصل منزل کو کریں گے۔ یہ یقین لے کر چلے ہیں ہم

ہمیں ہر قدم پر بہکایا ان اندھیروں نے بہت۔


کامیاب ہیں آج وہ لوگ جو کسی بہکاوے میں نہیں آئے

جن لوگوں کو خود پہ اعتماد تھا۔


راستے خود بتاتے رہے منزل کا۔ ہمارے جذبوں کو دیکھ کر۔


اگر ہار بھی گئے ہیں تو بھی اچھا ہے۔ لیکن ابھی ہماری سانسیں چل رہی ہیں۔ محنت ہم نہیں چھوڑیں گے۔


ہر آدمی کی جیت کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے اس وقت سے پہلے جیت حاصل نہیں ہوتی۔لیکن جو وقت آپ کو ملا ہے چاہے آپ اس کو محنت کر کے گزار لو اور چاہے اس کو سوتے ہوئے گزار لو۔


قسمت پر نہیں چھوڑتے ہم اپنی منزل کو۔ ہم اپنے مقدر کو اپنی محنت سے لکھتے ہیں۔



گراتے رہے ہم کو ہر قدم پہ یہ لوگ۔ 

ہر روز اٹھاتی رہی ایک نئی امید ہم کو۔


اپنے ہر دن کو محنت میں گزار دو۔اور اسی طرح وقت کو گزرنے دو۔ پھر دیکھو پھل کیسا ملتا ہے۔


زندہ رہنے کے لیے۔ ہمیں ہر دن لڑنا پڑتا ہے۔ کہیں بیماریوں سے۔کہیں پریشانیوں سے۔


مشکل راستے ہی بڑی منزلوں کی پہچان ہوتے ہیں۔


ہمیشہ وہیں گرتے ہیں۔منزل جن کے مقدر میں ہوتی ہے۔


خاموش رہ کر محنت کرتے رہو۔ ایک دن جب تم کامیاب ہو جاؤ گے تو شور مچا دے گی تمہاری محنت۔



ہر روز ایک نیا سبق سکھاتی ہے یہ زندگی ہم کو

کئی بار گراتی ہے ہم کو کئی بار اٹھاتی ہے ہم کو


کامیابی مقدر سے نہیں ملتی۔

بلکہ انسان اس کو محنت کر کے اور اپنے حوصلوں کو بلند رکھ کے حاصل کرتا ہے۔


ہر نیا دن تمہارے لیے نیا راستہ لے کر آتا ہے۔ اور نئی امید کی روشنی لے کر آتا ہے۔


جو بزدل تھے وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے

.منزل نے استقبال کیا ان کا جو شیر بن کے چلے


منزل کی جستجو اور جدوجہد کرتے رہو

اللہ تعالی کی ذات مشکل کے بعد آسانیاں عطا کرتی ہے۔


ڈالتی رہی ہر روز یہ زندگی ہم کو مشکلات میں

ہم یقین کے راستے پر چلتے رہے منزل کی طرف۔


 ایک کیڑا جو دیوار پہ چڑھنے کی کوشش کرتا ہے اور بار بار گرتا ہے وہیں کیڑا کوشش اور جدوجہد نہیں چھوڑتا اور آخر وہ کیڑا کامیاب ہو جاتا ہے۔



جس چیز کے لیے انسان کوشش کرتا ہے اور محنت کرتا ہے وہی چیز انسان کے لیے اچھی ہوتی ہے۔


اگر کسی کامیاب آدمی کو دیکھو۔ تو تم بھی اس جیسا بننے کی خواہش نہیں بلکہ محنت کرو وہ بھی تمہاری طرح انسان ہی ہے جس نے محنت کر کے آج یہ منزل حاصل کی۔


جو انسان محنت کرتا ہے اور حلال رزق کماتا ہے وہ اللہ کا دوست کہلاتا ہے۔


اپنی محنت سے حاصل کیا گیا رزق سب سے بہترین ہے۔


جب حالات مشکل ہو جاتے ہیں تو مشکل حالات کا سامنا ایک بہادر انسان کرتا ہے۔ لیکن جیسے ہی حالات برے ہو جاتے ہیں کمزور آدمی ٹوٹ جاتا ہے اور پھر گلا کرتا ہے کہ حالات ایسے تھے حالات ویسے تھے.


 جو انسان اپنی زندگی کا ایک مقصد بنا لیتا ہے۔ اس کی زندگی بھی بہترین طریقے سے گزرنے لگتی ہے۔


جو انسان ناکام ہوتے ہیں وہی انسان تو آخر کامیاب ہوتے ہیں۔ کیونکہ وہ ناکامیاں حاصل کرتے کرتے اور محنت کرتے کرتے ایک دن کامیابی حاصل کر لیتے ہیں۔


ناکامی کو برداشت کرنا اور کامیابی کے لیے محنت کرنا بڑے انسان کی پہچان ہے۔


اللہ تعالی کی ذات نے ہر انسان میں کوئی نہ کوئی خوبی رکھی ہے اگر انسان اپنی اس خوبی کو تلاش کر لیتا ہے تو وہ کامیابی پا لیتا ہے۔


کسی کتاب  میں نے لکھا ہوا پڑھا تھا

کہ اے پیارے پروردگار محنت میری اور رحمت تیری


جب تم کسی بھی شخص کو دیکھو تو اس جیسا بننے کے لیے کوشش مت کرو کیونکہ اللہ نے تمہارے اندر بھی کوئی نہ کوئی ایسی خوبی رکھی ہے جو تم کو بہترین شخصیت بنا دے گی۔



میں نے محنت سے پایا ہے یہ مقام آخر

اور لوگ کہتے ہیں کہ اس کی تقدیر اچھی ہے۔


اپنے حق کے لیے اپنی آواز کو بلند کرو۔ کہیں ایسا ایسا نہ ہو کہ دشمن تمہیں خاک میں ملا دیں۔۔


مت چھوڑ اپنے فیصلوں کو مقدر پر

ہر کسی کی تقدیر اچھی نہیں ہوتی۔


زندگی ہر روز ہمیں کچھ نہ کچھ نیا سکھاتی ہے۔ جو انسان اس پہ عمل کرتا ہے۔ اس کے لیے زندگی اسان ہو جاتی ہے۔


مانگتا رہا میں ہر روز خدا سے اپنی منزل کی جیت

اور محنت کرتا رہا اپنی جان سے بھی زیادہ۔


اپنی تقدیر میں لکھے ہوئے غموں کو خوشیوں میں تبدیل کرنے کی طاقت ہم رکھتے ہیں حوصلہ ہم رکھتے ہیں۔


اپنے غموں اور دکھوں کو نظر انداز کرتے ہوئے چلتے رہو اپنی منزل کی طرف۔ منزل بھی تمہارا استقبال کرے گی۔



زندگی کب بدلتی ہے یہ سوچتے ہی نہ رہ جاؤ۔ بلکہ محنت کرو اتنی کہ زندگی ہی بدل جائے۔


جس انسان نے وقت کی قدر کی اور وقت پر محنت کی

آج لوگ اس سے نظر ملانے سے بھی گھبراتے ہیں۔


بلی کو دیکھ کر کبوتر آنکھیں بند کر لیتا ہے اور بلی اس کو کھا جاتی ہے۔ اپنی زندگی کو اس کبوتر جیسی زندگی مت بنانا ورنہ یہ دنیا تم کو نگل جائے گی۔


جتنا بڑا مقام ہوتا ہے اتنے ہی مشکل راستے ہوتے ہیں۔

لیکن اپنی ہمت اور حوصلے کو برقرار رکھنے والا

اپنی منزل کو پا لیتا ہے۔


محنت تمہیں اس مقام پہ لا کھڑا کرے گی۔جس کی تم تمنا کرتے ہو۔



Post a Comment

0 Comments

Copyright (c) 2019 husband wife love All Right Reseved